آئی ایم ایف کے قرضہ سے معیشت نہیں سیاسی شو چل رہا ہے: خرم نواز گنڈاپور
وزیر اعظم آئی ایم ایف کی بجائے”مرض الموت“ میں مبتلا عوام کا شکریہ ادا کریں
آئی ایم ایف نے قرضہ دینے سے کبھی انکار نہیں کیا: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (14 جولائی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضہ سے ملکی معیشت نہیں اتحادی حکومت کا سیاسی شو چل رہا ہے۔ قرضہ ملے گا تو اشرافیہ کو ساڑھے 7 سو ارب روپیہ کا مفت بجلی، گیس، پٹرول اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ ملیں گے۔ وزیر اعظم آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرنے کی بجائے”مرض الموت“ کا شکار غریب عوام کا شکریہ ادا کریں جو آئی ایم ایف کا سود سمیت قرضہ ادا کرنے کیلئے جسمانی اعضا تک بیچ رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کا قرضہ ملتا ہے تو حکومتی اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپیہ ترقیاتی بجٹ کے نام پر ملتا ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے نام پر”لکی ایرانی شو“ منعقد کیا جاتا ہے۔ حالانکہ آئی ایم ایف کے پاس قرضہ دینے کے سوا اور کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ آئی ایم ایف نے ہر حال میں قرضہ دینا ہو تا ہے کیونکہ اسی قرضہ سے وہ پاکستان جیسے ملکوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ حکومت انکا رکرے گی تو آئی ایم ایف والے منت ترلہ کر کے بھی قرضہ دیں گے کیونکہ اس قرضہ کا تعلق معاشی استحکام سے نہیں بلکہ عدم استحکام سے ہوتا ہے۔
تبصرہ