سانحہ ماڈل ٹاؤن، سرکاری ایف آئی آر 510 پر کارروائی شروع
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن
جے آئی ٹی پر جلد فیصلہ کا حکم دے: نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
لاہور(22 جون 2024) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیگل ترجمان نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس جے آئی ٹی مقدمات کے حوالے سے زیر التوا پیٹشنز کے جلد فیصلے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر بننے والی جے آئی ٹی کو لاہور ہائی کورٹ نے 4سال سے کام کرنے سے روک رکھا ہے۔
غیر جانبدار تفتیش کے بغیر انصاف کیسے ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ملکی تاریخ کا واحد کیس ہے جس میں 14شہریوں کو قتل کر دیا گیا اور اس حوالے سے شہدا کے ورثا، زخمیوں اور چشم دید گواہان کے بیانات تک قلمبند نہیں کئے گئے۔ پولیس ٹاؤٹوں کو گواہ بنا کر جعلی چالان تیار کئے گئے۔
تبصرہ