عیدالاضحی اخوت کی تعلیمات کے عملی مظاہرے کا دن ہے: خرم نواز گنڈاپور
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانیاں ہوں گی
لاہور(16 جون 2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی اسلام کی برادرانہ اخوت اور مواخات کی تعلیمات کے عملی مظاہرے کا عظیم الشان دن ہے۔ آج کے دن اہل ثروت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مدد کریں اور ان تک قربانی کا گوشت پہنچائیں اور ان کی دعائیں لیں۔
دریں اثناء خرم نواز گنڈاپور نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم کے سلسلے میں سلاٹر ہاؤس اور ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت 300 مقامات پر اجتماعی قربانی ہو گی اور لاکھوں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کنٹری بریگیڈیئر(ر) عمر حیات نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سمیت بنگلہ دیش، افریقہ، کینیا، فلسطین و دیگر ممالک میں اجتماعی قربانیاں کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرم موسم میں گوشت کو محفوظ بنانے کے لئے تھرماپول بوکس اور ڈرائی آئس کا استعمال کیا جائے گا تاکہ حفظات صحت کے اصولوں کے مطابق قربانی کا گوشت حصہ داران اور مستحقین تک پہنچایا جا سکے۔
تبصرہ