منہاج القرآن کے رہنماؤں کی شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری
رہنماؤں نے شہدا کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی
وفود نے شہدا ئے ماڈل ٹاؤن کے گھروں میں جا کر اظہار یکجہتی کیا
شہدا کی قربانیوں کو فخر کا تاج سمجھتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور(14جون 2024ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دس سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنان پر مشتمل وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وفود نے شہدا کے گھروں میں جا کر اظہار یکجہتی کیا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے ورثا کو یہ پیغام دیا کہ پوری تحریک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہے۔
خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، طیب ضیاء، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سہیل احمد رضا، حافظ غلام فرید، امجد حسین، رانا وحید شہزاد، شہباز حسین بھٹی، ثاقب محمود بھٹی، حاجی محمد اسحق، حاجی امجد علی، شہباز بھٹی، امجد چوہدری، اصغر ساجد و دیگر رہنماؤں نے لاہور میں شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عمر صدیق شہید، صوفی محمد اقبال شہید، عاصم حسین شہید، غلام رسول شہید کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 10ویں برسی کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں تنظیمات و کارکنان کی طرف سے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو فخر کا تاج سمجھتے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے ظلم کے نظام کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ زندگی کی آخری سانس تک انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تبصرہ