چوہدری راشد ایڈووکیٹ کی اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کو آئی ایل ایف کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
آئین کی پاسداری کیلئے ڈٹے رہنا وکلا کی اولین ذمہ داری ہے: چوہدری راشد ایڈووکیٹ
ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے ہے: سیکرٹری جنرل عوامی لائرز فورم
عوامی لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمدراشد ایڈووکیٹ نے سینئر قانون دان، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ، ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عوامی لائرز فورم کے مرکزی نائب صدر ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ عوامی لائرز فورم کے رہنماؤں نے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کو انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
چوہدری محمد راشد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے۔ آئین کی سربلندی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ آئین کی پاسداری کیلئے ڈٹے رہنا وکلا کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی لائرز فورم جمہوری فلسفے پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انصاف لائرز فورم کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں وکلا کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید تقویت ملے گی۔
اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے عوامی لائرز فورم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی بہتری، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی توانائیاں برو ئے کار لائیں گے۔
تبصرہ