قومی مفاہمت اور قومی ڈائیلاگ کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجویز سیاست اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہے: ترجمان عوامی تحریک
لاہور(3 جون 2024) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے حب الوطنی کے جذبات کے تحت قومی مفاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بات چیت کا مشورہ دیا اس کا سیاست یا کسی سیاسی مفاد یا ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کسی ایک جماعت نہیں تمام سیاسی اور غیر سیاسی سٹیک ہولڈرز کو قومی مفاد میں مل بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلیے ڈائیلاگ ضروری ہے جہاں تک قومی وسائل کی لوٹ مار اور انسانی جانوں کی قتل و غارتگری کا معاملہ ہے اس کا قومی ڈائیلاگ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اس حوالے سے جس نے بھی قانون ہاتھ میں لیا اس کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے اور قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہئے۔ ترجمان نے کہا شیخ الالسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تجویز سیاست اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہے
تبصرہ