تاجر رہنماؤں کی خرم نواز گنڈاپور سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات
تاجر و صنعتکار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی اور انجن آف گروتھ ہیں: خرم نواز گنڈاپور
معاشی نشوونما کیلئے تاجروں کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کیا جائے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
ملاقات میں الطاف حسین رندھاوا، نویدبٹ، رانا منظور احمد خان، طارق حفیظ شیخ و دیگر موجود تھے
لاہور(31 مئی 2024) لاہور کی مختلف مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان تا جر رہنماؤں اور صنعتکاروں نے سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد الطاف حسین رندھاوا بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات میں تاجر برادری سے جڑے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے تاجروں اور صنعتکاروں کا تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ ان تمام مسائل کا حل ہونا ناگزیر ہے جو تجارتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پالیسی سازوں کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک کو جن بہت سے معاشی مسائل اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے سب سے پہلے تاجر برادری کے مسائل حل کئے جائیں جو کہ معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی اور انجن آف گروتھ ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ تجارتی و معاشی نشوونما کیلئے ضروری ہے کہ تاجروں کو بہترین کاروباری ماحول مہیا کیا جائے۔ معاشی اہداف کے حصول میں تاجروں کا عزم اور حوصلہ کلیدی حیثیت کا حامل ہوتا ہے۔ ملاقات میں نوجوان تاجر رہنماؤں نے معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔
تاجر رہنماؤں نے کہاکہ جہاں امن، محبت اور بھائی چارہ ہو گا وہاں خوشحالی ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں اسلام کا پر امن چہرہ پیش کر رہے ہیں۔
ملاقات میں نوید بٹ، رانا منظور احمد خان، طارق حفیظ شیخ، رانا عقیل احمد، عثمان افضل، طاہر ثقلین بٹ، نعمان افضل چوہدری، عمیر شبیر، سلمان خالد، محبوب عالم، حاجی سہیل احمد، علی رضا، شیخ عثمان شکیل، حافظ عبد الرحمان، محمد قیصر سیف، عابد حسین، سلمان صالح، نصیر احمد، ذیشان بیگ، محمد شاہد، سیاب بیگ، حسن محبوب، شہزاد خان، ہارون شفیق و دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔
تبصرہ