لگتا ہے نوازشریف کو وہم کی بیماری ہو گئی: ترجمان پاکستان عوامی تحریک
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری لندن یا کینیڈا میں کسی جنرل سے ملاقات کا دعویٰ مسترد کر چکے ہیں
نواز شریف وہم کی بیماری کا علاج کروائیں یا جس دکھ میں مبتلا ہیں اس پر صبر کریں
لاہور(28مئی 2024) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے میاں نواز شریف کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 2014 میں کسی جنرل سے مبینہ ملاقات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اس دعوے کو دروغ گوئی اور لغو قرار دے چکے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ میاں نواز شریف کی طرف سے بار دگر الزام تراشی وہم کی بیماری لگتی ہے وہ وہم کی اس بیماری کا علاج کروائیں یا پھر کوئی شخص ان کے کان بھرتا ہے اور ان سے بار بار جھوٹ اگلوا رہا ہے، میاں نواز شریف اپنی معلومات کو درست کریں۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں وہ جس دکھ اور کرب میں مبتلا ہیں اس پر صبر کریں۔
ترجمان نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لندن یا کینیڈا میں کسی جنرل سے انفرادی یا اجتماعی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہم اس دعوے کو باردگر سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔
تبصرہ