سعودی عرب پاکستان کاقابل بھروسہ دوست ہے: قاضی زاہد حسین
وزیراعظم بتائیں وہ کون سے سعودی خدشات ہیں جن کے سدباب کا وعدہ کیا گیا؟
حکومت نے 32 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، حامی کتنے کی بھری گئی؟
لاہور(17اپریل 2024) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب پاکستان کا ایک قابل بھروسہ دوست ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان اور عوام کی مدد کی اور پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لئے ہر بار اپنا تعاون پیش کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی دینی اورتاریخی روابط ہیں جنہیں کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اہم موقع پر سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کے وفد کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کے خدشات کا سدباب کیا جائے گا۔ وزیراعظم بتائیں پاکستان کے قابل بھروسہ برادر اسلامی ملک کے وہ کون سے خدشات ہیں جن کے سدباب کا وعدہ کیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سعودی عرب کو 32 ارب ڈالر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ کتنی سرمایہ کاری کے لئے ہاں کی گئی ہے اس کے بارے میں بھی قوم کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاحال معاشی محاذ پر حکومت کا کوئی ایک بھی ایسا اقدام نظر نہیں آرہا جس سے معاشی بہتری کی امید وابستہ کی جا سکے۔
تبصرہ