پاکستان عوامی لائرز فورم کی جانب سے ججز اور وکلا کو شہرہ آفاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کا تحفہ
پاکستان عوامی لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری جنرل چودھری محمد راشد ایڈووکیٹ چیف لائبریرین لاہور ہائی کورٹ جناب آغا عباس کومنہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دو جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق تحقیقی و تجزیاتی کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ دے رہے ہیں۔
پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی وفد کی لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں سے ملاقات، اس موقع پر جسٹس انوار الحق پنوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ پیش کی گئی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل چودھری محمد راشد شکور ایڈووکیٹ و مرکزی راہنما رضوان علی قادری ایڈووکیٹ شامل تھے۔
پاکستان عوامی لائرز فورم کے وفد کی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ خالد بشیر سے ان کے دفتر میں ملاقات، وفد میں مرکزی صدر عوامی لائرز فورم نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، اسلم حیات قریشی ایڈووکیٹ اور چوہدری شکیل ممکا ایڈووکیٹ شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ افاق کتاب "The Constitution of Medina & The Concept of Welfare State" بطور تحفہ پیش کی گئی۔
پاکستان عوامی لائرز فورم کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس امیر حسین بھٹی سے ملاقات، وفد میں چوہدری محمد راشد شکور ایڈووکیٹ، رضوان علی قادری ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء شامل تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ افاق کتاب ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تبصرہ