افواج پاکستان کے افسران، جوانوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے: خرم نواز گنڈاپور
دہشتگرد اور ان کے ہمدرد گرفتار اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (17مارچ 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میر علی چیک پوسٹ پر دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دہشتگرد حملہ میں افواج پاکستان کے جرات مندافسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر اور ان کے ہمدردوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہاکہ وطن کے دفاع اور حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں، شہدا کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار اور یکجہتی کرتے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہدا کے درجات بلند فرمائے۔
تبصرہ