عوامی تحریک کو انتخابی مہم میں پورے ملک میں پذیرائی ملی: قاضی زاہد حسین
پولنگ ڈے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
لاہور (7 فروری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدرقاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پاکستان عوامی تحریک کو پورے ملک میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ پاکستان عوامی تحریک پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پولنگ ڈے کو ووٹرز کوپولنگ سٹیشن تک لانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کا مقابلہ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج 8 فروری کو لوگ گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نظام میں جامع اصلاحات کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک اسمبلیوں میں جا کر اس گلے سڑے نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا۔پاکستان عوامی تحریک کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے ہے۔ پاکستان عوامی تحریک غریب پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے۔ عوام آج 8 فروری کو ووٹ ان امیدواروں کو دیں جو آپ کے مسائل سے آگاہ ہوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔عوام آج پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں
تبصرہ