پاکستان عوامی تحریک کی انتخابی ریلیاں، جگہ جگہ استقبال
لاہور کے مختلف حلقوں سے نکالی گئی انتخابی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت عوامی تحریک لاہور کے صدر ثاقب بھٹی اور جنرل سیکرٹری مخدام گلزار حسین شاہ نے ریلیوں کی قیادت کی عوام 8 فروری کو موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں: ثاقب بھٹی
لاہور (5 فروری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک نے لاہور کے مختلف حلقوں میں انتخابی ریلیاں نکالی۔ ریلیوں کی قیادت پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ثاقب بھٹی، جنرل سیکرٹری لاہور مخدوم گلزار حسین شاہ اور قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں نے کی۔
انتخابی ریلیوں میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ این اے 123، 124 پی پی 159, 149, 147, 165, 152, 166, 173, 174 سے نکالی گئی انتخابی ریلیوں پر جگہ جگہ لوگوں نے گل پاشی کی اور ریلیوں کا بھرپور استقبال کیا۔ انتخابی ریلیوں میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں شفاقت مغل، حبیبہ حنا، سہیل احمد، سردار عارف علی، نصیر احمد قادری، ڈاکٹر خالد پرویز، سردار عارف علی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ثاقب بھٹی نے کہا خوشحالی کے نئے دور کے آغاز کے لئے عوام 8 فروری کو پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی نشان موٹر سائیکل پر مہر لگائیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ظلم و استحصال پر مبنی نظام کو بدلنے کے لئے ہمیشہ عملی جدوجہد کی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے ملک کو حقیقی جمہوریت کے ٹریک پر لانے کے لئے عوام 8 فروری کو پاکستان عوامی تحریک کو کامیاب کروائیں۔ پاکستان عوامی تحریک کا منشور عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور معیار زندگی بلند کرنا ہے. پاکستان عوامی تحریک محروم اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے میدان عمل میں ہے۔
تبصرہ