پاکستان عوامی تحریک پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے: خرم نواز گنڈاپور
عوام 8 فروری کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
عوامی تحریک کا منشور عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور معیار زندگی بلند کرنا ہے
وہاڑی میں پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی جلسہ سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا خطاب
لاہور (30 جنوری 2024) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک ملک کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے۔ عوام 8 فروری کو ووٹ ان امیدواروں کو دیں جوآپ کے مسائل سے آگاہ ہوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔عوام 8 فروری کو پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
آج وہاڑی میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کا اکٹھا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ این اے 158 سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار چوہدری نوید جٹ ایڈووکیٹ اور پی پی 233سے چوہدری اقبال یوسف پر اہلیان وہاڑی کو مکمل اعتماد ہے۔ 75 سالوں سے پاکستان کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار نہ بکنے، نہ جھکنے اور نہ بدلنے والے ہیں۔ سیاستدانوں نے وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا، سیاسی قیادتوں نے عوام مسائل حل کرنے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی۔ 8 فروری کے عام انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر اور این اے 158 سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری نوید جٹ ایڈووکیٹ، پی پی 233 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری اقبال یوسف، پی پی 231 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عرفان حیدر آرائیں سمیت عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا منشور عوام کے بنیادی مسائل کا حل اور معیار زندگی بلند کرنا ہے، پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد محروم اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے ہے۔ جلسہ سے این اے 158 سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری نوید جٹ ایڈووکیٹ، پی پی 233 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری اقبال یوسف، پی پی 231 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عرفان حیدر آرائیں، علامہ رانا محمد ادریس، چوہدری عرفان یوسف، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز سمیت ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک ناصر ایڈووکیٹ، راؤ ڈاکٹر منیر، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ چوہدری ثقلین، علی عمران جٹ، ملک سبحان نے بھی خطاب کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں نے اپنے خطابات میں پاکستان کسان اتحاد، جملہ فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور اہلیان وہاڑی کا اتنی بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے جلسے کے بعد پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان پاکستان عوامی تحریک کا پیغام وہاڑی کے ہر گھر تک پہنچائیں، پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں وہاڑی سمیت ملک بھر سے کامیابیاں حاصل کرے گی۔
تبصرہ