ن لیگ کا منشور قوم کو قرضوں میں جکڑنا ہے: ریحان مقبول
پاکستان کے دکھتے ہوئے تمام مسائل کا حل عوامی تحریک کے پاس ہے
قوم کو بھکاری بنانے والوں کے پاس قرض لینے کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہیں: صدر سنٹرل پنجاب
لاہور (26 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی تحریک صدر سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ پاکستان کے دکھتے ہوئے مسائل کا حل عوامی تحریک کے منشور میں ہے۔ کسانوں کو خوشحال اور زمینوں کا مالک بنا کر غربت اور غذائی بحران کو ختم کریں گے۔ میڈ ان پاکستان کی مہم چلائیں گے، پاکستان کا بنا ہوا کھائیں گے اور پاکستان کا بنا ہوا پہنیں گے۔
ڈیم بنا کر پانی کے خزانے کو محفوظ بنائیں گے اور انرجی کے بحران کو بتدریج کم کریں گے۔ پاکستان کے عوام اور کاروباری طبقے کی ضرورت سستی بجلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں، پہلے تبدیلی کے نام پر ان کے ساتھ دھوکہ ہوا، پرانے چہرے، پرانا نظام برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ نوجوان طبقہ لوٹ کھسوٹ کے اس نظام سے نجات چاہتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پڑھے لکھے مڈل کلاس طبقہ کی جماعت ہے۔ ہماری جماعت میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں جس کے دامن پر قومی خزانے کی لوٹ مار کے چھینٹے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا منشور قوم کے بچے بچے کو 40 سے ازبر ہے۔ ان کا منشور قرضے لینا اور مال بنانا ہے۔ قوم کو بھکاری بنانے والوں کے پاس قرض لینے کے سوا کوئی معاشی پالیسی نہیں۔ ان کا ساتھ دینے والے بھی اب ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ معیشت کو تباہ کرنے میں ن لیگ کے فینسی منصوبوں کا دخل ہے۔
تبصرہ