ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ہونگے: عوامی لائرز فورم
لاہور (6 جنوری 2024ء) پاکستان عوامی لائرز فورم پاکستان کی طرف سے فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
صدر عوامی لائرز موومنٹ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر پنجاب، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پنجاب، یاسین بھٹی ایڈووکیٹ، فوزیہ انصاری ایڈووکیٹ اور ملک انتظار حسین کھوکھر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلا عوامی لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار ملک ساجد شکیل کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
تبصرہ