مضبوط ادارے مضبوط پاکستان کے لیے ناگزیر ہیں: پاکستان عوامی تحریک
پاکستان کو ایشاء کا ٹائیگر بنانے والوں نے مل کر بھکاری بنا دیا: ریحان مقبول
عوامی تحریک مخلص، تعلیم یافتہ اور محب وطن کارکنوں کی جماعت ہے: عہدیداروں سے گفتگو
لاہور (18 دسمبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ چالیس سال سے چہرے بدل بدل کر حکومتیں کرنے والے ترقی کے دعوے کرنے والے اور کچھ نہ سہی الفاظ ہی بدل لیں۔جو کہتے تھے پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائیں گے انہوں نے آج پاکستان کو ایشیا کا بھکاری ملک بنا دیا ہے۔ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ عمر رسیدہ تھکی ہوئی قیادت تواناں پاکستان کے لئے کام نہیں کرسکتی، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک تعلیم یافتہ محب وطن دردمند پاکستانیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے عوام اعتماد کریں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان عوامی تحریک اپنا منشور دے گی۔اداروں سے لڑائی کا تجربہ رکھنے والواں کو جب بھی موقع ملا لڑائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اداروں کے بغیر مضبوط پاکستان نا ممکن ہے، ہم پل کا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے ایماندار نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔
تبصرہ