پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس
قومی و صوبائی اسمبلی کی 100 نشستوں سے امیدواروں کے انٹرویو مکمل
پارلیمانی بورڈ تشکیل امیدواروں کو ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کی ہدایت
لاہور (16 دسمبر2023 ) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کراچی سے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے امیدواروں کو ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پی اے ٹی کے امیدوار نظام کی تبدیلی کے بیانیہ کے ساتھ رابط عوام مہم چلائیں گے۔ امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیاگیا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عوامی تحریک کسی جماعت سے الائنس نہیں کرے گی۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ پارلیمانی بورڈ میںخرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، محمد عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق الرحمٰن، ثاقب بھٹی، سردار عمردراز خان شامل ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ نے قومی وصوبائی اسمبلی کے 100 امیدواروںکے انٹرویو مکمل کرلیے ہیں۔ امیدوار موٹرسائیکل کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری نے شرکت کی جبکہ مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، سردار عمر دراز، سردار اعجاز سدوزئی، نوید جٹ، سید کامران پرویز، میاں کاشف محمود، ملک توقیر اعوان، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، ثاقب بھٹی، عثمان ہاشم، سید ظفر اقبال نے آن لائن شرکت کی۔
تبصرہ