راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی الیکشن امیدواران سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی راولپنڈی شہر سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں، ضلعی اور پی پی حلقہ جات کے عہدیداران سے ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سردار عمر دراز خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن اور صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے متوقع امیدواروں میں سردار منصور احمد خان سدوزئی، سردار اعجاز احمد خان سدوزئی، مخدوم محمد نیاز انقلابی ایڈوکیٹ، سردار نسیم انجم، عرفان مجید، غلام علی خان، حاجی ظہیرالزمان اور ملک اسنان شامل تھے۔
تبصرہ