پاکستان عوامی تحریک نے لیگل سیل قائم کر دیا
قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے قانونی معاملات کیلئے سیل قائم کیا گیا
خصوصی لیگل سیل میں قانونی ماہرین، سینئر وکلا کو بطور لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے
لاہور (12 دسمبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے الیکشن کمیشن و عدلیہ کے معاملات، کاغذات نامزدگی فارمز جمع کروانے، سکروٹنی سمیت دیگر قانونی معاملات کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پرخصوصی لیگل سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن و دیگر محکموں سے بہتر کوآرڈینیشن کیلئے اس خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس خصوصی لیگل سیل میں ماہر قانون، سینئر وکلا کو بطور لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری راشد ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور محبوب حسین ایڈووکیٹ پر مشتمل مرکزی لیگل سیل قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی، صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد زونل، اضلاع اور تحصیلات کی سطح تک لیگل سیلزقائم کئے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی طرف سے مرکزی لیگل سیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
تبصرہ