عوامی لائرز فورم کا اجلاس مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کی شرکت
آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی: اجلاس میں فیصلہ
اجلاس میں عوامی لائرز فورم کی ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
سول کورٹ، ہائی کورٹ،سیشن کورٹ، ضلع کچہری، کینٹ کورٹس میں کیمپ لگائے جائیں گے
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، چوھدری محمد راشد ایڈووکیٹ، ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ کی اجلاس میں شرکت
لاہور(4 دسمبر 2023)عوامی لائرز فورم کا اہم اجلاس لاہور ہائی کورٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عوامی لائرز فورم کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران اور سینئر وکلا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی لائرز فورم کے پلیٹ فارم آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
عوامی لائرز فورم کو مزید متحرک،فعال اور مضبوط بنانے کے لیے فوری طور پر ممبرشپ مہم کا آغاز کیا جائے گا، سول کورٹ، ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ماڈل ٹاؤن کورٹس، کینٹ کورٹس اور ضلع کچہری میں کیمپ لگائے جائیں گے جن کے ذریعے سے ALF کے ممبران کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ عوامی لائرز فورم کے رہنماؤں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ مقدس پیشے سے وابستہ وکلاء برادری کی فلاح و بہبود اور اتحاد و اتفاق کیلئے بھی جدوجہد جاری رہے گی۔
اجلاس میں مرکزی صدر عوامی لائرز فورم نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل عوامی لائرز فورم چوھدری محمد راشد ایڈووکیٹ، ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ، صدر عوامی لائرز فورم پنجاب آصف سلہریا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری عوامی لائرز فورم پنجاب سردار غضنفر حسین ایڈوکیٹ، صدر لاہور سعود خان ایڈووکیٹ، صدر ماڈل ٹاؤن کورٹس مجاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ، صدر سول کورٹ میاں امجد وزیر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عوامی لائرز فورم لاہور پیر ناصر قادری ایڈووکیٹ، عرفان افضل ایڈووکیٹ، زوبیہ سلیم ایڈووکیٹ، نذیر رحمانی ایڈووکیٹ، پیر ایس آر عابدی ایڈووکیٹ و دیگر وکلا رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ