پاکستان عوامی تحریک لاہور زون کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک لاہور زون کا اہم اجلاس مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں لاہور کے مختلف علاقوں سے آئے امیدواران نے شرکت کی، اجلاس میں 5 دسمبر تک لاہور سے امیدوار فائنل کرکے الیکشن کمپئین ’’بدلے گا نظام تو بدلے گا پاکستان‘‘ سلوگن کے ساتھ چلانے اور پاکستان عوامی تحریک کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کی پالیسی مرتب کی گئی۔
اجلاس میں ثاقب بھٹی، مخدوم سید گلزار حسین شاہ، چوہدری افضل بھٹی، سردار عارف، یونس جماعتی، ملک غضنفر عباس ایڈووکیٹ، ملک مختار، ملک خالد رمضان چشتی اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
تبصرہ