یاسین بھٹی ایڈووکیٹ عوامی لائرز فورم فیصل آباد کے صدر مقرر
زوبیہ سلیم ایڈووکیٹ کا درجنوں وکلاء ساتھیوں سمیت عوامی لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان
خرم نواز گنڈاپور، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، راشد چوہدری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ کی مبارکباد
لاہور (18 نومبر 2023ء) معروف قانون دان یاسین بھٹی ایڈووکیٹ کو عوامی لائرز فورم فیصل آباد ڈیژن کا صدر مقرر کردیا گیا، جنرل سیکرٹری عوامی لائرز موومنٹ پنجاب سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ تقرری کے بعد یاسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مرکزی صدر عوامی لائرز فورم نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری ایڈووکیٹ، نور اللہ صدیقی اور سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسین بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی لائرز فورم میں شمولیت میرے لیے اعزاز ہے۔ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے کام کرنے والے اس قافلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ عوامی لائرز فورم وکلاء برادری کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔وکلاء برادری آئین و قانون کی پابندی و احترام اور اس کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، راشد چوہدری ایڈووکیٹ سمیت عوامی لائرز فورم کی دیگر قیادت پر مکمل اعتمادکااظہار کرتے ہوئے اس فورم کا حصہ بن رہا ہوں۔ خرم نواز گنڈاپور نے یاسین بھٹی ایڈووکیٹ کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نظام عدل اور قانون کی پابندی ایک عظیم مثال کادرجہ رکھتی ہے جو پوری انسانیت کے لئے رہنما اصولوں کے زمرے میں آتی ہے۔
دریں اثناء نامور قانون دان زوبیہ سلیم ایڈووکیٹ نے درجنوں وکلاء ساتھیوں سمیت عوامی لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے وکلاء کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تبصرہ