پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی میں تیزی
ولی اکبر خان یوسف زئی خیبرپختونخوا کے آرگنائزر مقرر
عوامی تحریک کی قوت نظریاتی کارکن اور فعال تنظیمی انفراسٹرکچر ہے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (20 نومبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر تنظیم سازی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ولی اکبر خان یوسفزئی کو خیبرپختونخوا کا آرگنائزر، سبحان اللہ قادری کو سیکرٹری کوآرڈینیشن اور عطا اللہ عزیز کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے صوبائی راہ نماؤں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
مرکزی صدرقاضی زاہد حسین، سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، نائب صدر میاں زاہد اسلام، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان نے پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی قوت کا مرکز و محور اس کے نظریاتی کارکن اور فعال تنظیمی انفراسٹرکچر ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ عام انتخابات میں عوامی تحریک کے کارکن ہر حلقہ انتخاب میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے راہنماؤں سے کہا کہ وہ بلاتاخیر ضلع اور تحصیل کی سطح پر تنظیم سازی کا آغاز کر دیں۔
تبصرہ