سینئر وکلاء راہنماؤں کی عوامی لائرز موومنٹ میں شمولیت
ڈاکٹر طاہرالقادری امن، تعلیم، اعتدال اور رواداری کو فروغ دے رہے ہیں، انتظار کھوکھر ایڈووکیٹ
شمولیت کا خرم نواز گنڈاپور، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، راشد چودھری ایڈووکیٹ و دیگر راہنماؤں نے مبارکباد دی
لاہور (16 نومبر2023ء) سینئر وکلاء راہ نماؤں کے وفد نے عوامی لائرز موومنٹ کے مرکزی راہنماؤں سے ملاقات کی اور عوامی لائرز موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ (ممبر ایگزیکٹو لاہور بار و مرکزی صدر کھوکھر لائرز موومنٹ)، ملک بہادر حسین ایڈووکیٹ (نائب صدر پیپلز لائرز فورم لاہور) بیرسٹر طاہر حسین شاہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
اس موقع پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، صدر عوامی لائرز موومنٹ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل عوامی لائرز موومنٹ راشد چودھری ایڈووکیٹ، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، رضوان علی قادری ایڈووکیٹ، سعود احمد خان ایڈووکیٹ، پیر ایس عابدی ایڈووکیٹ، مجاہد لنگڑیال ایڈووکیٹ موجود تھے۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور راشد چودھری ایڈووکیٹ نے شمولیت اختیار کرنے والے سینئر راہنماؤں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک انتظار حسین کھوکھر ایڈووکیٹ کہا کہ زمانہ طالب علمی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات سن رہے ہیں اور ان کی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ اس قوم کا بچہ بچہ اس بات کا معترف ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کے مستند اور معتبر وکیل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فرقہ واریت سے پاک صاف اسلام کی تعلیمات کو عام کیا ہے اور ان کی اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کا مرکز و محور امن، تعلیم، اعتدال اور رواداری ہے۔ یہی وہ بنیادی تعلیمات پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی ہیں۔
راشد چودھری ایڈووکیٹ نے وکلاء راہنماؤں کو یقین دلایا کہ انہیں یہاں پورا عزت و احترام ملے گا اور ہم ان کے پیشہ وارانہ تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کریں گے وکلاء ہی پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ عوامی لائرز موومنٹ آئین و قانون کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے برسرپیکار ہے۔
تبصرہ