پاکستان عوامی تحریک 17 نومبر اہم پریس کانفرنس کرے گی
مرکزی صدر قاضی زاہد حسین آئندہ عام انتخابا ت کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے
لاہور (16 نومبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ 17 نومبر (جمعۃ المبارک) کو دوپہر 2:15 بجے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گے۔
دریں اثناء اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے 5 سو سے زائد عہدیداروں کی تقریب حلف برداری بھی ہو گی۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی سمیت دیگررہنما اور قومی و صوبائی حلقہ جات کے متوقع امیدوار بڑی تعداد میں شرکت کر یں گے۔
تبصرہ