عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس 7 نومبر کو ہوگا
لاہور (6 نومبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اہم اجلاس 7 نومبر کو مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوگا۔ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین اجلاس میں کراچی سے آن لائن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عام انتخابات میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک بھر سے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران شرکت کریں گے، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ممبرز ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تبصرہ