عوامی تحریک اقتدار میں آ کر بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے گی: میاں ریحان مقبول
اختیارات اور وسائل کی مرکزیت نے جمہوریت کو کمزور اور غیر فعال بنایا، صدر سنٹرل پنجاب
عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں تنہا امیدوار کھڑے کرے گی: صدر عوامی تحریک سنٹرل پنجاب
لاہور (4 نومبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی گارنٹی کے بعد انتخابات یقینی ہیں۔ شفاف انتخابات سے انارکی کم ہو گی۔ عوامی تحریک اقتدار میں آ کر بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائے گی۔ اختیارات و وسائل کی مرکزیت نے جمہوریت کو کمزور اور غیر فعال بنایا۔ مقامی حکومتیں مضبوط بنا کر عوامی مسائل حل کریں گے۔ عوام کی اقتدار و اختیار میں شمولیت کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اور نہ ہی عوام کے مسائل حل ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بلدیاتی ادارے قائم کرنے اور انہیں مالی و انتظامی اختیار دینے کی بات کرتا ہے مگر ایسا آج تک نہ ہو سکا۔ اگر 90 دن میں انتخابات نہ کروانا آئین سے انحراف ہے تو بلدیاتی اداروں کو نہ چلنے دینا بھی آئین سے انحراف ہے۔ اس پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں تنہا امیدوار کھڑے کرے گی۔
تبصرہ