منہاج القرآن کے رہنماؤں کا مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس
مشکل کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں: خرم نواز گنڈاپور
اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے: ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
لاہور (29اکتوبر2023) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نور اللہ صدیقی، علامہ میر آصف اکبر قادری، شاہد لطیف، علامہ غلام اصغر صدیقی و دیگر نے بھی مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل کو جواں سال بیٹے کے انتقال پر صبر جمیل عطا فرمائے۔
تبصرہ