عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اجلاس، عہدیداران کی شرکت
اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو انسائیکلو پیڈیا آف حدیث کی تالیف پر خراج تحسین پیش کیا گیا
عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں: راجہ زاہد محمود
عارف چوہدری، سردار عمر دراز خان، قاضی شفیق، سردار صابر خان و دیگر رہنماؤں کی شرکت
لاہور (23 اکتوبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری اورڈ پٹی سیکرٹری کوارڈینیشن عمر دراز خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صوبائی، ضلعی اور تحصیلی رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو انسائیکلو پیڈیا آف حدیث تالیف کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زاہد محمود نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں، ویلفیئر آرگنائزیشنز کو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں عالمی قوانین بالخصوص جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے اسے روکا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو مسلہ فلطین کے حل پر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شمالی پنجاب کے عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام شمالی پنجاب کے ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں۔
اجلاس میں صدر شمالی پنجاب قاضی شفیق، جنرل سیکرٹری سردار صابر خان، سینئر نائب صدرشمالی پنجاب ملک توقیر اعوان، ملک طاھر جاوید، بابر مصطفوی، حافظ نذیر اعوان، ضلعی صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان سمیت رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ