چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، قاضی زاہد حسین،خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی کی مبارکباد
لاہور (21 اکتوبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما، معروف قانون دان چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب منتخب ہو گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے اہم اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ڈویثرنل، ضلعی، زونل رہنماؤں کی وسیع تر مشاورت سے چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود،سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، راؤ عارف رضوی سمیت دیگر رہنماؤں چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کا پیغام جنوبی پنجاب کے ہر فرد تک پہنچانے کیلئے اپنی صلاحیتیں اور توانائیاں صرف کریں۔
مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا کہ چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بہت کام کیا ہے۔ ان کے انتخاب سے جنوبی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی آئے گی۔ چودھری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور عمل سے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تبصرہ