خرم نواز گنڈاپور کی ایس ایم ظفر کی نما ز جنازہ میں شرکت
سیکرٹری جنرل عوامی تحریک نے بیرسٹر علی ظفر و دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا
آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ایس ایم ظفر مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (20 اکتوبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے ممتاز قانون دان، سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر کی نما ز جنازہ میں شرکت کی۔خ رم نواز گنڈاپور نے مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹر علی ظفر و دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ایس ایم ظفر مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کی پارٹی قیادت اور کارکن ایس ایم ظفر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عوامی تحریک کے وفد میں جی ایم ملک، شاہد لطیف و دیگر رہنما شامل تھے۔
تبصرہ