خرم نواز گنڈاپور کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی عیادت
لاہور (20 اکتوبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ خرم نواز گنڈاپور نے میاں منظور احمد وٹو سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ میاں منظور احمد وٹو علاج کیلئے بیرون ملک تھے، صحتیابی کے بعد وطن واپس آئے، ملاقات میں میاں منظور وٹو کے بڑے صاحبزادے میاں معظم جہانگیر وٹوبھی موجود تھے۔
تبصرہ