فلسطین فلسطینیوں کا ہے، خرم نواز گنڈا پور
ہسپتال پر حملہ ایک جرم اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
فلسطین فلسطینیوں کا ہے، ہسپتال پر حملہ ایک جرم اور جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے: خرم نواز گنڈا پور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک@GandapurPAT #Palestine pic.twitter.com/5HkjW7Q38l
— PAT (@PATofficialPK) October 18, 2023
لاہور (18 اکتوبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا تھا ان سے چھین کر اسرائیل کو دیا گیا، جب تک حق داروں کو ان کا حق نہیں ملے گا انصاف نہیں ہوگا، تشدد ختم نہیں ہو گا،اسرائیل ہسپتالوں اور سویلین آبادی کو ٹارگٹ کر کے عالمی قوانین بالخصوص جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اسے روکا جانا ضروری ہے،تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین کے حل پر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ خطہ میں کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ ہسپتال پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ظلم کرنے والوں کے خلاف عالمی قوانین کی تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
تبصرہ