گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے: میاں ریحان مقبول
پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس ایکشن افسوسناک ہے
لاہور (12 اکتوبر2023) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے اساتذہ کے خلاف پولیس کارروائی کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے احتجاج سے کوئی قیامت نہیں آنی تھی۔گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے۔ شہریوں سے اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کا حق نہ چھینا جائے، اس سے سوسائٹی میں گھٹن اور انتشار بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں اور ایک شریف النفس انسان ہیں انہیں اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور گرفتار اساتذہ کو رہا کروانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ ہر دور میں بیوروکریسی کے ظلم اور سازش کا شکار ہوتے ہیں۔ بیورو کریٹ اپنی مراعات کو بڑوا لیتے ہیں مگر اساتزہ کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں۔ موجودہ مہنگائی کی لہر سے جہاں دیگر طبقات متاثر ہوئے ہیں وہاں اساتذہ بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ اساتذہ اپنے جائز حقوق کیلئے مجبوراً سڑک پر آئے اگر شعبہ تعلیم کے حکام اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرتے تو اساتذہ کو سڑک پر نہ آنا پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ ہم بادگر کہتے ہیں کہ اساتذہ کے ساتھ محبت اور شفقت والا برتاؤ کیا جائے ان کے خلاف پولیس کارروائی کروانا بیمار سوچ کی عکاسی ہے۔گرفتار اساتذہ رہا کئے جائیں۔
تبصرہ