افغانستان زلزلہ میں جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (8 اکتوبر 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے برادار اسلامی ملک افغانستان میں شدید زلزلہ آنے اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحومین کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں، زلزلے کی آفت سے متاثر ہونے والے عوام کی جلد بحالی کیلئے بھی دعا کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے۔
تبصرہ