عوامی تحریک کے زیراہتمام عالمی یوم امن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
آج دنیامیں عدم تشدد اور امن کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: خرم نواز گنڈاپور
رہنماؤں نے امن کی شمعیں روشن کیں، ملکی سلامتی اور عالمی امن کے لئے خصوصی دعا مانگی
لاہور (21ستمبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عالمی یوم امن کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان امن پسند ہے بس ان کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک، قوم یا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں سب سے اہم کردار امن و امان کی صورتحال کا ہوتا ہے جو بھی قومیں ترقی کرنا چاہتی ہیں وہ سب سے پہلے اپنے ہاں امن قائم کرتی ہیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن، رواداری، برداشت، مساوات اورایک دوسرے کے احترام جیسی اقدار کا درس دے رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیامیں عدم تشدد اور امن کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دین اسلام امن، سلامتی اور روادری کا دین ہے۔ دنیا کا امن باہمی رواداری پر مبنی ہے نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا، سردار عمر دراز، حافظ وقار، اورنگزیب خان سمیت دیگر رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں امن کی شمعیں روشن کی گئیں، ملکی سلامتی، خوشحالی اور عالمی امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ