عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس مہنگائی پر اظہار تشویش
نگران حکومت بجلی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کے لئے اقدامات کرے
اجلاس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، ممبرز سی ای سی کی شرکت
لاہور (19 ستمبر 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے بجلی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کی قرارداد پاس کی گئی۔ اجلاس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ممبرز سی ای سی نے شرکت کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی اپنی کل ماہانہ آمدن سے ایک ماہ کا راشن بھی نہیں خرید سکتا۔ ریاست ماں کی طرح سوچے اور لوگوں کو اذیت ناک صورتحال سے باہر نکالے۔ پٹرول مہنگا ہونے سے موٹر سائیکل پر دفاتر آنے جانے والے بھی دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ آئی ایم ایف سے یہ کیسا معاہدہ کرلیا گیا کہ 10کرو ڑ غریب شہریوں کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مشکلات کے حل کے لئے پاکستان عوامی تحریک بطور سیاسی جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق عارف چودھری، نوراللہ صدیقی، سردار عمر دراز خان، سردار عمر دراز خان، ابرار رضا ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ، توقیر اعوان، میاں کاشف، راؤ عارف رضوی، ثاقب بھٹی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ شریک تھے۔
تبصرہ