پاکستان عوامی تحریک لاہور کی تنظیم نو کا آغاز
ہماری جدوجہد قانون و انصاف کی حکمرانی کے لئے ہے، ثاقب بھٹی
اس نظام کے تحت 100 الیکشن بھی ہو جائیں کچھ نہیں بدلے گا، راجہ زاہد
لاہور (31 اگست 2023) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ثاقب بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو شروع کر دی ہے ہماری سیاسی جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لئے ہے۔ گزشتہ روز لاھور کے ضلع نمبر 4 میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو کی گئی سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود نے تنظیم نو کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس ناصر میرج ہال والٹن روڈ لاھور کینٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں محمد عارف چوہدری، مخدوم گلزار حسین شاہ، زون 4 لاہور کے صدر محمد سجاد خان، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اسلم پڈھانہ، سینئر نائب صدر پیر اختر حسین توگیروی، نائب صدر چوہدری محمد منصور احمد اور ملک نثار رفیق انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے تنظیم کے جملہِ عہدیداران نے ملک کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ راجہ زاہد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام فیل ہو گیا ہے لہذا اس نظام سے نجات حاصل کی جائے اس نظام کے تحت ایک نہیں سو الیکشن بھی کروا لیے جائیں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ یہ نظام عوام کے لئے نہیں یہ نظام اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے کھڑا کیا گیا ہے۔
تبصرہ