مظلوموں کو انصاف ملنے سے نظام عدل مضبوط ہو گا: نعیم الدین چوہدری
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر مزید سماعت یکم ستمبر کو ہو گی: لیگل ترجمان سانحہ ماڈل ٹاؤن
لاہور(25 اگست 2023) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیگل ترجمان، عوامی لائرز موومنٹ کے صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ تھی مگر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ اب اگلی سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل 9سال سے مختلف عدالتوں میں انصاف کیلئے جا رہے ہیں۔ ہمارا کام انصاف مانگنا ہے انصاف دینا عدلیہ کا کام ہے۔ ہم آئین و قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ مظلوموں کو انصاف ملنے سے نظام عدل کا بول بالا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سانحہ کے نامزد ملزمان نے بریت کی درخواستیں دے رکھی ہیں وہ تفتیش اور ٹرائل سے قبل ہی بریت چاہتے ہیں۔ ہمارا موقف ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد فیئر ٹرائل ہو اس کے بعد جو فیصلہ بھی ہوگا ہم اسے قبول کریں گے۔
تبصرہ