سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی مزید سماعت 18 اگست کو ہو گی
لاہور (11اگست 2023) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیگل ترجمان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اے ٹی سی لاہور میں سماعت ہوئی۔ مزید 5 ملزمان نے بریت کی درخواست دے رکھی ہے، ہمارا موقف ہے کہ تفتیش اور جرح کے بغیر قتل جیسے سنگین جرم کے ملزمان کو بری کرنا انصاف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے بارے میں حتمی قانونی پوزیشن واضح ہو گی۔ تفتیش کے بغیر کسی ملزم کو کیسے بری کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہے کہ کیس پر جلد فیصلہ کریں تاکہ انصاف کا عمل آگے بڑھ سکے، مزید سماعت 18 اگست کو ہو گی۔
تبصرہ