شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے 5 سال قبل سیاست سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا: ترجمان
لاہور (10 اگست 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 سال قبل 14 ستمبر 2019ء کو سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کی قومی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے بھرپور کوریج کی تھی۔ حال ہی میں ان کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تاریخ غلط فہمی پر مبنی ہے۔ موجودہ سیاسی حالات سے ان کی ریٹائرمنٹ کو جوڑنا درست نہیں ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 5 سال قبل سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اپنی تمام تر توجہ تصنیف و تالیف اور خدمت دین پر مرکوز کر رکھی ہے۔
تبصرہ