نور اللہ صدیقی کی کورٹس جرنلسٹ ایسوی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
کورٹس جرنلسٹ ایسوی ایشن کا عدالتی رپورٹنگ کے لیے کردار قابل ستائش ہے: سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک
لاہور (5 اگست 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے سالانہ انتخابات میں محمد اشفاق کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ نوراللہ صدیقی نے رانا یاصف کو نائب صدر، محمد ہارون کو سیکرٹری، رانا بلال کو فنانس سیکرٹری، نعمان نور سلمان اعوان کو عہدیدار منتخب ہونے پر مبارک باد یتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹس ایسوسی ایشن کا ذمہ دارانہ عدالتی رپورٹنگ اور انصاف کا بول بالا کرنے کے حوالے سے کردار قابل ستائش ہے۔
تبصرہ