پاکستان عوامی تحریک کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس
قیمتی جانوں کے ضیاء پر دلی دکھ ہے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ
کرپشن، ناہلی اور بے حسی نے ایشیاء کے بہترین ریلوے کو بدترین بنا دیا: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (06 اگست 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ٹرین حادثہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاء پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حادثہ کے متعلق جامع تحقیقات کی جائے، پے در پے حادثات کی وجہ سے ریلوے محفوظ سفر کے تاثر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ مگر افسوس ان حادثات کی روک تھام اور ریلوے کے تشخص کی بحالی کے لیے گذشہ 20 سالوں میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ کرپشن، نااہلی اور بے حسی نے ایشیاء کی وجہ سے بہترین ریلوے سروس بدترین سروس میں تبدیل ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین حادثہ کی جامع انکوائری کروائی جائے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے فول پروف اقدامات کئے جائیں۔
تبصرہ