عوامی تحریک کی باجوڑ دہشت گردی کی مذمت
لاہور (30 جولائی 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسہ میں خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حملہ منصوبہ بندی کا شاخسانہ لگتا ہے دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر اور جملہ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام ریاستی طاقت اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
تبصرہ