پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، قاضی زاہد حسین
پٹرولی کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافہ غریب عوام کا معاشی قتل ہے
مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک
لاہور (یکم اگست 2023) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے محنت کش لوگوں کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اضافہ عوام دشمنی اور سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ مہنگائی کا طوفان تو پہلے ہی موجود ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور عوام دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ غریب عوام کی ہمت اور قوت برداشت دونوں ہی جواب دے چکے ہیں۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے عوام خوشحال نہ ہوں۔ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر قیامت بن کر ٹوٹتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹرولی کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافہ غریب عوام کا معاشی قتل ہے۔ یہ بوجھ ناقابل برداشت ہے،مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور نیا طوفان آئے گا اور اس کا اثر براہ راست روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ پر پڑے گا۔
تبصرہ