بین الاقوامی معاہدوں کا مینڈیٹ منتخب حکومت کے پاس ہونا چاہیے: خرم نواز گنڈاپور
اگر نگران حکومت متعینہ مدت کے لئے آرہی ہے تو اسے مزید اختیارات نہیں ملنے چائییں
سلیکٹیڈ نگران حکومت جوابدہ نہیں ہوتی: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
لاہور (26 جولائی 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈپور نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ نگران حکومت جوابدہ نہیں ہوتی، بین الاقوامی معاہدوں کا منڈیٹ منتخب حکومت کے پاس ہونا چائییں نگران حکومت کو منتخب حکومت جیسے اختیارات اور مینڈیٹ دینے کی سوچ عقل و شعور سے ماورا ہے نگران حکومت صرف الیکشن کروانے کے لئے متعینہ دنوں کے لئے آتی ہے اسے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کرنا چاہے۔ جو حکومت عوام کو جوابدہ نہیں ہے اسے بین الاقوامی معاہدے کرنے کا اختیار کیوں دیا جارہا ہے۔ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ نگران حکومت کے بعض معاہدوں کی قیمت منتخب حکومت کو ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
ہمارے ہاں ایک سیاسی چلن عام ہے ہر حکومت منتخب حکومت کے معاہدوں کو عوام دشمن معاہدے قرار دے کر خود کو بری الزمہ قرار دیتی ہے۔ اگر نگران حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی معاہدہ کرلیتی ہے تو منتخب حکومت اس سے کیسے انحراف کرسکے گی۔؟ یا اگر کوئی حکومت قومی سلامتی کے امور پر بین الاقوامی برادری سے ایسے معاہدے کرلے جو ملک و قوم کے مفاد میں نہ ہوں تو انہیں کیسے پورا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا اگر نگران حکومت آئین میں دی گئی مدت کے اندر کام کرنے کیلئے آرہی ہے تو پھر اسے مزید اختیارات نہ دئیے جائیں۔
تبصرہ