ثاقب خرم بھٹی پاکستان عوامی تحریک لاہور کے قائمقام صدر مقرر
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا
راجہ زاہد محمود سمیت پی اے ٹی کے سینئر رہنماؤں کی مبارکباد
لاہور (22جولائی2023) محمد ثاقب خرم بھٹی کو پاکستان عوامی تحریک لاہور کا قائمقام صدر مقررکر دیا گیا، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سنیئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان و دیگر سینئر رہنماؤں نے محمد ثاقب خرم بھٹی کونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ثاقب بھٹی نے گزشتہ روز غیر رسمی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ تنظیم نو، رابطہ کارکن مہم اور منشور کے مطابق عوامی رابطہ مہم کیلئے جلد لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے۔ آئین و قانون کی سربلندی اور عدل و انصاف کے بول بالا کیلئے اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو فروغ علم و امن اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مصطفوی تعلیمات کو نسخہ کیمیا سمجھتی ہے۔
تبصرہ