پاکستان عوامی تحریک سندھ کی تنظیم نو
سید کامران پرویز کو صوبائی صدر اور جاوید علی لاشاری کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے
لاہور (20جولائی2023ء) پاکستان عوامی تحریک سندھ کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی۔ سید کامران پرویز کو صوبائی صدر سندھ اور جاوید علی لاشاری کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نو منتخب عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔
سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدر ی، ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن سردار عمر دراز خان و دیگر رہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان عوامی تحریک کوسندھ کی ہر یونین کونسل میں منظم کریں۔ ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد غریب عوام کے حقوق کے لئے ہے۔ تعلیم،کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دے کر تنگ نظری و متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہوگا۔
تبصرہ