ویکسی نیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد باعث تشویش ہے: نوراللہ صدیقی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے ڈبلیو ایچ او کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں صحت کے بین الاقوامی ادارے ڈبلیو ایچ اور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بچوں کے صحت مند مستقبل کے لئے ویکسی نیشن ناگزیر ہے۔ بادی النظر میں یہ وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کی نااہلی اور غفلت ہے۔
یہ غفلت ناقابل قبول ہے، قوم کے بچے ویکسی نیشن سے محروم نہیں رہنے چاہئیں، اس کے بارے میں وفاقی حکومت کو تفصیلات جاری کرنی چاہئیں کہ کتنے بچے کس وجہ سے ویکسی نیشن سے محروم رہ جاتے ہیں اور اگر کوئی متعلقہ ادارہ اس نااہلی کا ذمہ دار ہے تو سخت کارروائی ہونی چاہیئے اور اگر اس حوالے سے سماجی مسائل ہیں تو وہ حل ہونے چاہئیں۔ تاہم بچوں کو ویکسی نیشن سے محروم رکھنا غیر انسانی اور مجرمانہ غفلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس تشویش کا اظہار ڈبلیو ایچ او نے کیا ہےاس تشویش کا اظہار حکومت پاکستان کی طرف سے ہونا چاہئے تھا۔
تبصرہ